• news

سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) کینٹ کچہری کی عدالت نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک ملتوی کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود نے سماعت کی۔ عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور ایس ایچ او کو آج ہر حال میں ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن