• news

’’کلثوم نواز اور اسحاق ڈار حلف لیں یا ان سے استعفیٰ لیا جا ئے: پی ٹی آئی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف نے کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کے حلف نہ لینے پر سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خطوط لکھ دئیے۔ جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کی جانب کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کے حلف نہ لینے پر استعفیٰ کیلئے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو الگ الگ خط لکھا ۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز اور اسحاق ڈار نے منتخب ہونے کے بعد تا حال حلف نہیں لیا،حلف سے متعلق قانون میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار کو عدالت سے اشتہاری ہونے کے باوجود منتخب کرایا گیا،ایسے اقدامات سے عوام کا جمہوریت پراعتماد مجروح ہوتا ہے،پتہ تھا کہ کلثوم نواز بیمار ہیں پھر بھی این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑوایا گیا،این اے 120کے لاکھوں ووٹرز کا استحقاق مجروح ہوا ہے،لوگوں کے مینڈیٹ سے کھلواڑ کرتے ہوئے اسحق ڈار کو منتخب کروایا گیا۔ خط مٰں مزید کہا گیا ہے کہ سپیکر حلف نہ لینے سے متعلق معاملے کا فوری نوٹس لیں،کلثوم نواز اور اسحاق ڈار حلف لیں یا ان سے استعفیٰ لیا جائے،کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، لیکن ان لاکھوں لوگوں کی نمایندگی کا بھی احساس ہونا چاہئے جو محض شریف فیملی کی ضد کا ہدف بنے۔

ای پیپر-دی نیشن