• news

ملک بدر ہوکر آنیوالوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 10 وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (خبر نگار) لاہور ائرپورٹ پر ملک بدر ہوکر آنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز 10 افراد ملک بدر ہوکر وطن واپس پہنچے جن میں یونان سے آنیوالے خرم شہزاد، امیر سرفراز، جمیل اختر، کاشف شہباز، محمد عمران اور ضیغم عباس شامل ہیں ۔ وہ غیر قانونی راستوں سے یونان گئے تھے میلان (اٹلی) سے ملک بدر ہوکر آنیوالے رانا امان اللہ، ساجد الرحمن اور ابرار جعلی ویزا کی بنیاد پر ملک بدر ہونے والے تینوں ملزمان لاہور سے دبئی کے ویزے پر گئے تھے جہاں سے وہ بذریعہ ابوظہبی جعلی ویزے پر میلان گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ویزے انہیں ڈریم لینڈ ٹریول لاہور کے ایجنٹ منور نے 20,20لاکھ میں فراہم کئے تھے جبکہ منور کے بھائیوں میں عاطف شاہ، یوسف اور تیمور شامل ہیں علاوہ ازیں چنیوٹ کا سلمان شرجیل قبرص سے ملک بدر ہوکر لاہور پہنچا۔ ایف آئی اے کے مطابق وہ بھی لاہور سے دبئی اور وہاں سے ایجنٹ کے ذریعے قبرص گیا تھا۔ تمام10 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن