• news

حوثی باغیوں اور سعودی حکام کے درمیان پس پردہ خفیہ مذاکرات کا انکشاف

ریاض(این ای آئی)سعودی عرب اور ایران نواز حوثی باغی یمن میں قیام امن کی خاطر خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔ دونوں فریق یمنی خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ایک پائیدار حل کے خواہاں ہیں۔ یمنی سیاستدانوں اور سفارتی ذارئع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام عمان میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ یمنی بحران کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے جاری اس بحران کے خاتمے کی خاطر دونوں فریقین تیار ہیں۔
تاہم سعودی یا یمنی باغیوں نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ سعودی عسکری اتحاد یمن میں فعال ان باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ ریاض کا الزام ہے کہ ان باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے تاہم حوثی باغی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
خفیہ مذاکرات

ای پیپر-دی نیشن