وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حالیہ دورہ نیپال جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے ¾چینی میڈیا
بیجنگ (این این آئی)چینی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسیکا حالیہ دورہ نیپال جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا ۔چین کی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضمون میں نیپالی اخبار کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ریتوراج سوبیدی نے تحریر کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کی نئی منتخب حکومت کو مبارکباد دینے کےلئے کھٹمنڈو تشریف لائے جو بلاشبہ سفارتکاری میںمنفرد لمحہ ہے ۔انہوں نے نیپالی اپنے ہم منصب پر زور دیا کہ وہ سارک کو فعال بنانے میں کردار ادا کر یں۔
جو اس وقت غیر فعال ہو چکی کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اوڑی حملے کی آڑ میں یک طرفہ طور پر پر سارک سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے یہ اجلاس ملتوی کر دیاگیاتھا۔