• news

پیغام یونین کا این ٹی ڈی سی ہائوس کے باہر احتجاجی کیمپ

لاہور(نیوزرپورٹر)پیغام یو نین نے NTDCہا وس کے با ہر احتجا جی کیمپ لگایا اور دھرنا دیا جس میں مر کزی سیکرٹری جنر ل احسان احمد چوہدری نے شر کت کی اور تنویر لائن مین کی شہادت پر احتجاج کیا اس مو قع پر احسان احمد چوہدری نے کہا کہ واپڈامیں ہمیشہ لائن مین نا قص T&Pکی وجہ سے شہید ہو تا ہے اور انتظامیہ کو اس ایشو پر سب سے زیادہ تو جہ دینی چاہیے کیونکہ اس وجہ سے ایک انسان کی قیمتی جان جاتی ہے ہمیشہ پیغام یونین نے اس کی ڈیمانڈ کی ہے پاکٹ یونین صرف سیاسی بیان دیتی ہے۔اس مو قع پر NTDC کے مرکزی صدر یحیی گجر نے کہا کہ پولیس والوں کی شہادت پر جس طرح گورنمنٹ ایک کروڑ دیتی ہے اسی طرح شہید لائن مین کے گھر والوں کو ایک کروڑ روپے دئیے جائیں ۔اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم مہیاکی جا ئے اور اس کے گھر کے کسی بھی دو افراد کو فوری نوکر ی دی جائے۔اور 60سال کی عمرہونے تک فل تنخواہ دی جائے ۔اور لائن مینوں کی حفاظت کے لیے بکٹ گاڑیاں دی جائیں معیاری T&P دی جائے۔اس موقع پر NTDCکے جنرل سیکرٹری محمد نواز چغتائی نے بھی خطاب کیا ۔جمشید خان محمد جاوید قاسم علی اور دیگر عہدادران نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف لائن مین کے قتل کا پرچہ کٹوایا جائے اور 50لاکھ پلاٹ کے لیے بھی دئیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن