البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جامعہ مسجد عثمانیہ میں صفائی آگاہی مہم
لاہور(پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے جمعہ کے روز عثمان آباد میں واقع جامعہ مسجد عثمانیہ میں نمازِ جمعہ کے اوقات میں ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ مسجد آگاہی کپمین کا مقصد شہریوں بالخصوص نمازیوں کوعوامی اور معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ ماحول صاف رکھنے کیلئے عوامی رویوں میں بہتری لائی جاسکے۔ البیراک ٹیم نے یونین کونسل 120 میں آگاہی کیمپ لگایا جبکہ گھر گھر دستک دے کر رہائشیوں کو صفائی کے قیام سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔ البیراک ٹیم نے شہریوں سے کچڑا ٹھکانے لگانے کیلئے ہمیشہ کوڑا دان استعمال کرنے کی درخواست بھی کی۔ البیراک اسسٹنٹ منیجر ز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور ثاقب جاوید نے ایک روزہ سرگرمی میں شرکت کی۔