• news

مہمند ایجنسی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 انسداد پولیو ورکر جاں بحق، 2 مغوی رات گئے واپس آگئے

مہمندایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں نامعلوم دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں صادق شاہ اور صلاح الدین شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کے تین ورکرز کو اغوا کرلیا۔ پولیو اہلکار علاقے میں انسداد پولیو مہم کا معائنہ کررہے تھے جبکہ دو ورکرز جان بچاکر ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے پہاڑ پور سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزم گرفتار کرلئے۔ منگلا بورنگ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران غار میںچھپایا گیا اسلحہ برآمد۔ اسلحہ میں مشین گن بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن