• news

عمران ہیلی کاپٹر استعمال کیس: نیب نے 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے

پشاور (صباح نیوز) نیب پشاور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹرز کے غیر قانونی استعمال کے کیس میں پانچ گواہوں کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں۔ ان میں ایک سول ایوی ایشن افسر اور چار محکمہ ایڈمنسٹریشن کے آفیسران شامل ہیں جبکہ محکمہ ایڈمنسٹریشن سے ہیلی کاپٹرمیں سفر کرنے والوں کی فہرستیں طلب کی گئی تھیں جو کہ اب جمع کروا دی گئی ہیں اور ان کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کی خریداری کی سمری 22 نومبر 2007ء کو منظور ہوئی تھی اور اس میںباقاعدہ طور پر لکھا گیا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو گورنر خیبرپی کے یا وزیراعلیٰ ہی استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس ہیلی کاپٹر کو عام استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن