آئرش کوہ پیمائوں کی ٹیم نے کے ٹو سر کرنے کا ارادہ ترک کر دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پولینڈ کے کوہ پیمائوں کی ٹیم پاکستانی چوٹی کے ٹو سر کرنے میں ناکام ہو گئی ‘شکست کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئی ۔ پولش ٹیم گزشتہ کئی ہفتوں سے دنیا میں خونی چوٹی کے نام سے مشہور کے ٹو سرکرنے میں لگی ہو ئی تھی۔ مسلسل طوفانی ہوائوں اور صفر سے کم درجہ حرارت کی وجہ سے ٹیم نے اپنی ناکامی کا اعلان کردیا ۔ ٹیم لیڈر کرستوف ویلسکی نے بتایا کہ ہم نے مہم ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ چوٹی پہلی بار 1954ء میں سر کی گئی اور اب تک 306کوہ پیما اسے سرکر چکے ہیں ۔ اس دوران 80افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔انہوں نے بتایا کہ موسمی حالات کی وجہ سے مہم کو ترک کرنا ہی زیادہ بہترہے ۔ جہازوں کا بھی وہاں اڑنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔کے ٹو دنیا کی خطرناک چوٹی ہے ۔اس پر موسم بھی بڑا خطرناک ہے ۔ تیرہ رکنی ٹیم جنوری میں بیس کیمپ پر پہنچی تھی ۔ کوہ پیمائو ں نے بتایاکہ ان کے جذبے جوان ہیں مگر خطرہ بھی بہت زیادہ ہے ۔ اروبکو نے جب سفر جاری رکھنے کا کہا تھا کہ وہ خودکشی کے مترادف تھا ۔بعد میں ان کو بھی خیال آگیا اور واپس لوٹ آئے ۔ وہ کوہ پیما جو کے ٹو سر کرتے ہیں وہ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں ۔