• news

پی ایس ایل میچ میں شائقین‘ شہریوںکو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا:رائے اعجاز

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں بیس اور اکیس مارچ کو ہونیوالے پی ایس ایل میچز کے دوران شائقین اور شہریوںکو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ مال روڈ ‘جیل روڈ ‘کینال روڈ ‘ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی ۔ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک روانی کیلئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے ۔ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے ستائیس فوک لفٹر اور چھ بریک ڈائونز بھی تعینات ہونگے ۔گاڑی خراب ہونے کی صورت میںمدد کیلئے موبائل ورکشاپ بھی تعینات ہونگی ۔ دوران ٹریفک مانیٹرنگ روم ‘کنٹرول روم بھی قائم ہوگا۔ شائقین کو بھر پور جوش و جذبہ سے خوش آمدید کہا جائے گا۔ چنگ چی ‘آٹو رکشے ‘ایل پی جی ‘ایل این جی اور سی این جی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔شہری پارکنگ اور سٹیڈیم داخلے کیلئے ٹریفک وارڈنز سے رہنمائی لیں ۔ شہری متبادل راستوںکی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر سکتے ہیں ۔ راستہ ایپ ‘ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے پریس بریفنگ میں کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن