اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے گلوکاری بھی شروع کردی
لاہور (این این آئی) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے بھی گلوکاری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وماڈل سویرا شیخ آج کل لندن میں ایک گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ مقامی گلوکار پرفارم کررہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب سویر اشیخ لندن میں کسی برطانوی گلوکار کے ساتھ مل کر گانا ریکارڈ کر رہی ہیں۔ یادرہے کہ اس سے قبل سویراشیخ انٹر نیشنل لیول پر اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں ۔