• news

بہاولنگر: نازیبا ویڈیو بناکر شہریوں سے بھتہ وصول کرنیوالے گروہ کی خاتون سرغنہ گرفتار

بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)شہریوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والے 7 رکنی گروہ کی سرغنہ خاتون نکلی ۔تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے سرغنہ کوثر کو گرفتار کر کے بھتہ کی رقم برآمد کرلی ۔گروہ کے دیگر ارکان کے لئے پولیس چھاپے ،خاتون کے خلاف اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔گرفتاری کے بعد سرغنہ خاتون کو دیکھنے کے لئے تھانہ میں شہریوں کا تناتا بند ھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق خادم آباد کالونی کی کوثر پروین ساتھیوں عمران عرف مانی،عامر ،احمد سمیت دیگر سے ملکر شریف شہریوں کو مختلف قسم کے جھانسے دیکرگھر بلوا لیتی اور اسلحہ کے زور پر ان کی زبردستی برہنہ ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے ۔تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے شہری محمد اقبال کی درخواست پر گینگ کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر کے گینگ کی سرغنہ کوثر پروین کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ گینگ کے ارکان سادہ لوح خواتین‘ طالبات کو امداد دلوانے‘ پیار محبت کا جھانسہ دیکر ان کی قابل اعتراض ویڈ یو بھی بناتے رہے۔یاد رہے کہ مذکورہ ملزمہ پر اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہیں، کئی بار ملزمہ جیل بھی جاچکی ہیں ۔پولیس نے جب ملزمہ کو گرفتا کیا تو شہریوں کا تھانہ میں ملزمہ کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میںآئے۔عوامی ،سماجی ،سیاسی اور مذہبی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس قسم کے گھناونے جرم میں ملوث خاتون سمیت تمام گینگ کے ارکان گرفتار کیفر کرادر تک پہنچایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن