ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکی حکام کو تائیوان بھیجنے کے فیصلے پر چین کا احتجاج
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ،اے ایف پی) چین نے ٹرمپ انتظامیہ کے تائیوان میں امریکی حکام کو بھیجنے کے فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان سے متعلق معاملات پر احتیاط سے نمٹے۔ امریکہ چین بہتر تعلقات کے لیے تائیوان کے ماملات میں احتیاط ضروری ہے۔ امریکہ تائیوانی خطے میں امن و استحکام کے لیے تائیوان سے تعلقات میں احتیاط کرے۔ قانون کے تحت سنیئر امریکی حکام تائیوان جا کر تائیوانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکی حکام کو تائیوانی حکام سے ملنے کی اجازت دی تیھ۔ وائٹ ہائوس کے مطابق تائیوان ٹریول ایکٹ پر امریکی صدر نے دستخط کیے ہیں۔ امریکہ نے چین کی حمایت پر تائیوان سے 1979 میں سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔