• news

قطر نے حماس تنظیم کے لئے فنڈنگ پہنچنے کو روکنے کی کوشش کی: اسرائیل

دبئی(این این آئی) فلسطینیوں کے لئے امداد کے حوالے سے قطر کے ساتھ رابطہ کاری کے ذمّے دار اسرائیلی عہدے دار نے بتایاہے کہ دوحہ نے حماس تنظیم کے لئے فنڈنگ پہنچنے کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم اسرائیلی عہدے دار نے الزام عائد کیاہے کہ ساتھ ہی دوحہ کی جانب سے حماس کے لیے محبّت کا اظہار بھی جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر ی سفیرنے کہاکہ اسرائیل نے قطر کی جانب سے غزہ پٹی میں شہری امداد کے واسطے تقریبا 80 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دی جس کے بعد یہ شبہات دم توڑ گئے ہیں کہ دوحہ غزہ پٹی پر کنٹرول رکھنے والی حماس تنظیم کو سپورٹ کر رہا ہے۔قطری سفیر محمد العمادی نے بیت المقدس میں علاقائی تعاون کے اسرائیلی وزیر سے ملاقات کے بعد برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں یہ بات کہی۔ کہا کہ آپ کے خیال میں اگر ہم حماس کی مدد کر رہے ہوتے تو اسرائیلی حکام ہمیں آمد و رفت کی اجازت دیتے ؟ یہ ناممکن ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ہم حماس کی مدد نہیں کر رہے ۔اسرائیلی وزیر تساحی ہنگبی نے بتایا کہ قطری سنجیدگی کے ساتھ اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ حماس کو مضبوط کرنے کے لیے ان کی امداد کا سلسلہ ختم نہ ہو۔ہنگبی کے مطابق قطری نمائندے کی جانب سے بات چیت کا انکشاف کیے جانے پر وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بالعموم یہ طے ہے کہ اس نوعیت کی ملاقاتوں کو خفیہ رکھا جائے گا تاہم قطریوں نے اس کے انکشاف کا فیصلہ کیا تو یہ ان کا حق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن