کویت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کااعلان عملہ اورآفس موجود رہے گا
کویت(این این آئی)پی آئی اے نے پاکستان، کویت فلائٹ روٹ بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 20مارچ سے پی آئی اے کی پروازیں مکمل بند ہوجائیں گی جبکہ عملہ اور آفس کویت میں موجود رہے گا۔ پی آئی ائے کویت کا منافع بخش روٹ ہونے کے باوجود یہ روٹ مکمل طور پر معطل کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی روٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم میڈیا رپورٹس اور پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج کے باعث فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔