• news

خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام: ایف بی آئی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ا نڈریو میکاب برطرف

نیو یارک (این این آئی + بی بی سی) امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے سرکاری تفتیشی ایف بی آئی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریو میکاب کو ان کی نوکری کی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل فارغ کر دیا گیا۔ جیف سیشنز کے مطابق ادارے کے اندرونی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد یہ ثابت ہوا انڈریو میکاب نے خفیہ معلومات لیک کی تھیں اور تفتیش کرنے والے اہلکاروں کو گمراہ بھی کیا تھا۔ ٹرمپ نے بھی میکاب کی برخاستگی کے بعد ٹویٹ میں اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’یہ جمہوریت کے لیے زبردست دن ہے۔‘ نوکری کی مدت ختم ہونے سے پہلے نکال دیے جانے کے بعد اینڈریو میکاب کو ادارے کی جانب سے ملنے والی پینشن اور دیگر فوائد ملیں گے۔ واضح رہے کہ میکاب نے ایف بی آئی میں دو دہایوں سے زیادہ عرصہ نوکری کی ہے۔ میکاب نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انھیں اس لیے نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ وہ 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے الزام پر تفتیش کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن