• news

جھوٹ بولے گئے ، روس اور میری انتخابی مہم میں تعلق نہیں تھا: ٹرمپ

واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نتیجہ نکال چکی روس اور میری انتخابی مہم میں کوئی تعلق نہ تھا افی بی آئی ، جسٹس اور ٹیسٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے پر بڑے جھوٹ بولے جعلی خبروں کی بنیاد پر سابق نائب ڈائریکٹر میکبے کو پکڑا اور نکالا گیا جھوٹ بولنے کے لئے ہزاروں ڈالر خرچ کئے گئے ، کتنے اور جھوٹ ،لیکن؟جیمز کومی سب جانتے ہیں ، سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی ، جیمز کومی نے صدر ٹرمپ کو جواب میں کہا ہے کہ جلد سارا پول کھول دوں گا۔ صدر ٹرمپ نے جیمز کومی پر جعلی کیس بنانے کا الزام لگایا تھا امریی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیمز کومی نے جوابی بیان میں کہا ہے کہ امریکی عوام خود فیصلہ کرلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن