جرمنی میںسیاحتی نمائش : ایران اوراسرائیل ایک ہی میز پرآگئے
برلن(این این آئی) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک سیاحتی نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں ایران اوراسرائیل ایک میز پر نظر آئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک سیاحتی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں اسرائیلی سیاحتی کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ایران کے سیاحتی شعبے کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ برلن میں منعقدہ ٹورزم نمائش میں ایران اور اسرائیل کے درمیان محبت اور قربت کے فروغ کی بھی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر اسرائیلی ٹورزم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور ایرانی سیاحتی شعبے کی خٰاتون عہدیدار کی ملاقات کرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں۔شیرون لامبرگرنے ایرانی سیاحتی مندوبہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اسرائیلی اخبار نے لامبرگر کا ایک بیان بھی نقل کیا جس میں جس میں ان کا کہنا تھاکہ وہ ایران میں سیاحت کی ترغیب سے متعلق مزید مواد کا انتظار ہے۔