• news

لودھراں: شادی کی تقریب میں فائرنگ، دولہا کا9 سالہ کزن جاں بحق ‘ ایس ایچ او معطل

لودھراں(آن لائن)لودھراں میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہے کا 9 سالہ کزن جاں بحق ہو گیا جبکہ دولہے کے دوست کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق علاقے گیلے وال کے چک نمبر 43 ایم میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جہاں وزیر علی نامی نوجوان کی شادی میں اس کے دوست جاوید کی فائرنگ سے وزیر علی کا 9 سالہ کزن شہزاد جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے ملزم جاوید کوگرفتار کرکے اس سے رائفل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ریجنل پولیس افسر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے پر ایس ایچ او فرحت عباس کو معطل کردیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن