• news

ویتنام میں ہوٹل انتظامیہ نے اوباما کے زیر استعمال میز ہمیشہ کیلئے محفوظ کردی

ہنوئی(این این آئی)ویتنامی دارالحکومت ہنوئی میں ایک ریستوران نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے زیر استعمال رہنے والی میز کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر اوباما ویتنام کے ذاتی دورے کے دوران ریستوران کے پاس سے گزرے تھے اور یہاں بیٹھ کرکچھ کھایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ میز سب کی توجہ کا مرکز رہی اور ہر شخص اس پر بیٹھ کر اپنی تصاویر بنوانا ضروری سمجھنے لگا جس سے میز خراب ہونے کا احتمال پیدا ہوگیا اوراسی وجہ سے ریستوران انتظامیہ نے سابق امریکی صدر کی اس یادگار آمد کو مزید یادگار بنانے کیلئے ان کے زیر استعمال رہنے والی میز کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا ہے اور اسکے گرد شیشے کی دیوار کھڑی کردی ہے جبکہ تاریخی میز پر وہ چھری کانٹے اور دیگر اشیاء بھی نظر آتی ہیں جو صدر اوباما نے استعمال کئے تھے۔ اس موقع پر امریکہ کے مشہور سیلیبریٹی شیف انتھونی بوڈین بھی ساتھ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن