• news

فیصل آباد: ڈاکوئوں نے بنک سے 5لاکھ روپے نکلوا کر آنیوالے کو ٹانگوں پر گولیاں مار دیں

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی، چوری و راہزنی کی تین درجن سے زائد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 143گ۔ب کے کار سوار معشوق حسین سے ڈاکوؤں نے چار لاکھ 70ہزار کی نقدی چھین لی۔ سٹی سمندری زم زم کالونی کے قریب موٹرسائیکل سوار غلام حسین گجر بینک سے پانچ لاکھ کی نقدی نکلوا کر آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے ٹانگوں میں گولیاں مار دیں۔ ڈاکو نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ اواگت کے محمد طلحہ سے جڑانوالہ میں ڈاکو نے 30ہزار کی نقدی چھین لی۔ 206ر۔ب سدھوآنہ کے مکین سے اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے ہوئے دس ہزار روپے چھین لئے۔ نیوسندھو ٹاؤن میں زاہد سے 35ہزار، موبائل فون چھین لیا گیا۔ محلہ فاروق میں کاشف سے ساڑھے سات ہزار چھین لئے۔ پرل سٹی میں عمر سے نقدی، موبائل فون چھین لیا گیا۔ جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب ساجد سے ڈاکوؤں نے 52ہزار کی نقدی چھین لی۔ 147ر۔ب میں مشتاق سے 35ہزار ڈاکوؤں نے چھین لئے۔ 441گ۔ب میں صدام سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی تین تولے سونا چھین لیا گیا۔ نشاط آباد میں خاتون سے ڈاکوئوں نے پندرہ ہزار کی نقدی چھین لی۔ 41ج۔ب میں مقبول سے تین ہزار کی نقدی چھین لی گئی۔ محلہ رحمان پورہ میں بلال، 203ر۔ب میں منیر سے بھی 75ہزار ڈاکوؤں نے چھین لئے۔

ای پیپر-دی نیشن