• news

سعودیوں کی غیر ملکی بیگمات شہریت کے لئے درخواست دے سکتی ہیں:محکمہ شہری امور

ریاض( آن لائن )سعودی محکمہ شہری امور نے مملکت کے طول وعرض میں سعودی مرد شہریوں کی غیر ملکی بیگمات اور بیوائوں کی جانب سے مملکت کی شہریت کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا کام چار برس کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ چھ رکنی کمیٹی ان درخواستوں کا جائزہ لے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست پر غور کے لئے اس کا 17 پوائنٹس حاصل کرنا لازمی ہے۔پوائنٹس کا تعین جائے پیدائش، تعلیمی قابلیت اور مملکت میں قیام کی مدت کی روشنی میں کیا جائے گا۔شہریت دینے سے متعلق نظام کے آرٹیکل 16 میں سعودی مرد شہریوں کی غیر ملکی بیگمات اور بیواوں کو مملکت کی شہریت دینے سے متعلق شرائط بیان کرتا ہے۔محکمہ شہری امور نے بیرون ملک ملازمت، تعلیم اور علاج کی غرض سے مقیم سعودی شہریوں کے لئے نئی سروس کا اعلان کیا ہے جسے بروئے کار لا کر شہری اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کروا سکتے ہیں۔تاہم بیرون ملک میں مقیم اس سہولت سے استفادہ کرنے والے سعودی شہریوں کو چند شرائط پوری کرنا ہو گی۔بیرون ملک مقیم سعودی شہری شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے مطلوبہ فارم پر کریں گے۔ ان کی تصاویر اور فنگر پرنٹس محکمہ شہری امور کے کمپیوٹر سسٹم میں موجود ہونے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن