سابق ویتنامی وزیر اعظم فان وان خائی 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ہنوٹی(آن لائن) ویتنام کے سابق وزیر اعظم فان وان خائی پچاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ملاکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی بڑی جماعتوں میں سے ایک پارٹی کے سربراہ فان وان خائی ہو چی ینح میں واقع اپنی رہائشگاہ پر انتقال کرگئے رپورٹ کے مطابق فان 85 سال کی عمر میں بھی بالکل فعال تھے اور ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر مزید فروغ دینے کیلئے ایک اہم ادارہ بنانے پر بھی غور کررہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر فان کے انتقال کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔