• news

برطانیہ: پاک سرزمین پارٹی یوم پاکستان جوش و خروش سے منائے گی

اولڈہم (عارف چوہدری)پاک سر زمین پارٹی 23مارچ کو برطانیہ میں یوم پاکستان پورے جوش و خروش سے منائے گی۔ پروگرام اولڈہم کے ایسٹرن پویلین ہال میں شام 6بجے تقریب ہو گی۔ یہ بات پاک سر زمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات بارے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین اس بارے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔ پاکستان بھر سے لوگ رابط کر رہے ہیں۔الیکشن میں حوصلہ افزا کامیابی کی توقع ہے برطانیہ میں حالیہ مذہبی انتہا پسندی باعث تشویش ہے۔ ہماری کمیونٹی کو اس سلسے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہمیں شرپسندی کو امن سے شکست دینا ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن