• news

امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہوگئیں

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیل میں امریکہ کے تعاون سے جاری وسیع پیمانے پرہونے والی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ہفتے قبل شروع ہونے والی ان فوجی مشقوں میں صہیونی فوج کی سنٹرل کمانڈ، نادرن کمانڈ اور سدرن کمانڈ کی یونٹوں کے اہلکاروں کے ساتھ فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بڑی تعداد میں فوجیوں نے حصہ لیا۔ امریکہ کے تعاون سے ہونے والی فوجی مشقوں میں فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 100 صہیونیوں کی ہلاکت کے تناظر میں تجربات کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن