• news

پاکستان سمیت دنیابھرمیں ارتھ آور آج منایا جائے گا

احمدیار(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیابھرمیں ارتھ آور آج19مارچ بروز پیر کومنایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے تقریبات انعقاد پذیر ہوںگی جس کا مقصدزمین پر ماحولیاتی اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں دنیابھر میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نوبجے تک اضافی لائٹس بند رکھی جائیں گی۔ ایک گھنٹے تک اضافی لائٹس بند کرنے کا مقصد دنیا بھرمیں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن