ویانا کمشن: تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان کی تجویز کردہ قرارداد متفقہ منظور
ویانا(اے پی پی) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منشیات کے حوالے سے قائم کمیشن کے 61ویں سالانہ اجلاس کے آخری روز ِ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے " خصوصی اقدامات" کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے قیادت سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات اقبال محمود نے کی ۔ انہوں نے ممبر ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاکستانی منظور شدہ قرارداد کو دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال و ترسیل کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں سنگِ میل قرار دیا۔