بنگلہ دیش: متولی کو قتل کرنے پر جمعیت المجاہدین کے 7 ارکان کو سزائے موت
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کے شہر رنگ پور میں متولی کو قتل کرنے پر خصوصی عدالت نے جمعیت المجاہدین کے 7 ارکان کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ ملزموں نے 2015ء میں مزار کے متولی کو قتل کر دیا تھا۔ دو مشتبہ ملزموں کو سکیورٹی فورسز نے مقابلے میں مار دیا تھا۔ ملزموں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا مزار پر غیر اسلامی عملیات کے باعث متولی کو مارا تھا۔
سزائے موت