پاکستان سپر لیگ: رونکی کی شاندار بلے بازی‘ اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میںپہنچ گئی ۔دبئی میں کھیلے گئے پہلے کوالیفایئر میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر 4وکٹوں پر 154رنز بنائے۔ کولن انگرام نے 38گیندوں پر 6چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 67رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے۔ جو ڈینلی نے ایک چھکے اور 4چوکوں کی مدد سے 51رنز بنائے۔ وہ فہیم اشرف کے ہاتھوں ہٹ وکٹ آئوٹ ہوئے۔ خرم منظور6، بابر اعظم صفر اور کپتان ایوئن مورگن 21 رنز بنا سکے۔شاہد آفریدی چار رنز پر ناقابل شکست رہے۔ محمد سمیع نے 2، عماد بٹ اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف،،،،وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیاور حریف بائولرز کی ایک نہ چلنے دی ۔ سات اوورز میں 91رنز تو صاحبزاہ فرحان 18گیندوں پر 29رنز بناکر چلتے بنے ۔ لیوک رونکی نے 19گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جارحانہ کھیل پیش کیا ۔ ٹیم 100رنز 8.1اوورز میں مکمل ہو ئے ۔ لیوک رونکی نے 39گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 94رنز بنائے۔سمیت پٹیل چودہ رنز پر ناقابل شکست رہے۔ان کی اس شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 13ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔عثمان خان شنواری اور ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ لیوک رونکی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب کراچی جائے گی جہاں 25مارچ کو فائنل کھیلے گی ۔