• news

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کیساتھ پی آئی اے عملے کا مبینہ ناروا سلوک

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کیساتھ پی آئی اے عملے نے مبینہ ناروا سلوک کیا ‘ سامان کے وزن پر تنازع ہوا۔ کھلاڑیوں کے سامان کامجموعی وزن مقررہ حدمیں ہی تھا لیکن عملے نے ہر بیگ میں 20، 20 کلو سامان کرنے کو کہا ‘ پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ عملے نے کھلاڑیوں کو پالیسی کے مطابق ہی اضافی سامان کی ادائیگی کیلئے کہا کیونکہ اضافی سامان کے پیسے نہ لینے والے عملے کی تنخواہ کاٹی جاتی ہے۔ پی آئی اے اپنے قومی ہیروز کا ہمیشہ احترام کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن