پاکستان سپر لیگ میلہ کل سے لاہور میں سجے گا
لاہور (نمائندہ سپورٹس )پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پاکستانی کھلاڑی لاہورپہنچ گئے ، غیر ملکی کھلاڑی آج لاہور پہنچیں گے،دونوں ٹیمیں پلے آف مقابلے کے لیے کل مد مقابل ہونگی ۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کامران اکمل، وہاب ریاض، حسن علی، محمدحفیظ اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے دروازے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سخت سیکورٹی میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم آفیشلز کے ساتھ لاہور پہنچ گئی۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد آج ہو گی، پی ایس ایل کے سپر سٹارز کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ ریلی روسو پاکستان آنے پر رضامند ہو گئے ہیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم انتظامیہ یا ریلی روسو کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ریلی روسو نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان آمد کا اشارہ دیتے ہوئے لکھا تھا ’’بہت جلد ٹیم کوئٹہ کیلئے ایک سرپرائز ہو سکتا ہے۔