صوبے کا ہر ادارہ تباہ حالت میں ملا‘ عوام کو لوٹا گیا‘ پرویز خٹک
ہنگو (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے ہنگو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے صوبے میں ہر ادارہ تباہ ملا تھا‘ ہر دور میں عوامی نمائندوں نے عوام کو لوٹا ہے‘ یہاں اے این پی کا دور گزرا ہے‘ جمعیت کا دور گزرا ہے‘ عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت مختصر وقت میں تبدیلی لائی ہے۔