احمدی نژاد کے ساتھی مشائی کو عدالتی فیصلے کی کاپی جلانے پر پکڑا گیا: وکیل
تہران (آئی این پی) ایرانی حکومت نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے قریبی ساتھی اور ایران کے پہلے نائب صدر رہنے والے اسفند یار رحیم مشائی کو گرفتار کر لیا۔ اسفند یار رحیم مشائی کے وکیل مہران عبداللہ پور کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو ممکنہ طور پر برطانوی سفارتخانے کے باہر سابق نائب صدر حامد بغائی کے خلاف جاری ہونے والے عدالتی فیصلے کی کاپی جلائے جانے پر گرفتار کیا گیا ہوگا۔