• news

کینیا میں شدید بارشوں اورسیلاب نے تبائی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

نیروبی (آئی این پی) کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کے مشرقی علاقے شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، سیلاب کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں پانی میں ڈوبنے سے ہوئیں، حکام کے مطابق سڑکوں اور گھروں کی تباہی سے سیلاب میں شدت آئی، کینیا پولیس نے لوگوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن