پنجاب میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا:محکمہ تعلیم
قصور(اے پی پی )سکولزایجوکیشن پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بورڈزکے امتحانات کے علاوہ دیگرکلاسز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہرحال میں 31مارچ سے قبل کردیں ۔محکمہ تعلیم قصورکے ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کردیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام 9ڈویژنز کے 36 اضلاع میں انرولمنٹ مہم بھی شروع کردی گئی ہے اور امسال صوبہ بھرمیں آئوٹ آف سکول 40لاکھ نئے بچوں کو سکولوں میں داخلے فراہم کرنے کاہدف مقررکردیاگیاہے۔