’’معاف کردیں‘‘، کیجریوال نے ہتک عزت کیس میں پیشاب پینے والے مودی کے وزیر سے معافی مانگ لی
لاہور(نیوز ڈیسک) دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ہتک عزت کے مقدمے میں مودی کابینہ کے پیشاب پینے والے وزیر نتن گڈکری اور کانگریس رہنما کپل سبل کے بیٹے امیت سپل سے تحریری معافی مانگ کر مقدمے سے اپنی جان چھڑالی۔ واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سیاسی مخالفین پر 4 برسوں میں الزامات اور طنز کے نشتر برسائے ان پر مختلف عدالتوں میں ہتک عزت کے 33 مقدمات چل رہے ہیں جن میں وہ معافی مانگ کر جان چھڑانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پیر کے روز ایڈیشنل چیف میونسپل مجسٹریٹ دہلی سمر وشال نے کیجریوال کی معافی پر انکے خلاف ہتک عزت کا کیس ختم کردیا۔ واضح رہے کہ نتن گڈکری کچھ عرصہ قبل گائے کا اور اپنا پیشاب پینے اور پودوں کی کیاریوں میں ڈالنے کا اعتراف کرچکے۔