سٹیل ملز ‘ پی آئی اے کی مالیت کھربوں روپے لنڈا بازار میں نہیں بکنے دیں گے: بابر اعوان
اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے حلقہ این اے 153 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا ایک مسخرے مشیر نے کہا جو پی آئی اے خریدے گا اس کو سٹیل مل مفت دے دوں گا، سٹیل ملز اور پی آئی اے کھربوں روپے کے ہیں، ہم انہیں لنڈا بازار میں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام نے 10 سال میں مہنگائی، بے روزگاری اور لوگوں کا قتل دیکھا، اسٹیٹس کو توڑنے کے لیے عمران خان اور پی ٹی آئی کو موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا وزیر دفاع نے بیان دیا کہ دفاعی اداروں میں خیریت نہیں ہے، پی ٹی آئی جاننا چاہتی ہے وہ کون سی خیریت نہیں ہے، کیا مودی کے ایجنڈے پر ایسا بیان دیا گیا، وزیر دفاع اپنے بیان کی وضاحت کریں۔