انتھک محنت اور قربانی
اس وقت ہر مسلمان کے سامنے یہ موقع ہے کہ وہ بہترین کردار ادا کرے اور انتھک محنت اور قربانی سے پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین اقوام میں شامل کردے۔ ایسا کرنا آپ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ بلاشبہ ہم میں صلاحیت ہے اور پاکستان بھی زبردست وسائل اور امکانات سے مالا مال ہے۔ خدا نے ہمیں فطرت کی تمام رحمتیں عطا کی ہیں اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ ان کا بہترین استعمال کرے۔
(31 اگست 1947ئ)