قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس (آج) منگل کو ساڑھے دس بجے قصر ناز ہاسٹل کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان کریں گے۔ اجلاس میں کراچی میں وزارت کے مختلف منصوبوں پر غور کیا جائے گا جبکہ دیگر امور بھی زیرغور لائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا 80 واں اجلاس (آج) منگل کو دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد مزمل قریشی کریں گے۔ اجلاس میں وزارت کے جاری منصوبہ جات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔