30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان کے وسائل پر قابض ہیں: سابق سیکرٹری دفاع
اسلام آباد (آئی این پی) سابق سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل(ر)آصف یسینٰ نے کہا کہ پاکستان کے بڑے مسائل کی وجہ افغانستان میں عدم استحکام ہے30لاکھ افغان مہاجرین پاکستان کے وسائل پر قابض ہیں پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پربٹھایا لیکن فریقین کے عدم اعتماد کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے.افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر کو نہ صرف اسلحہ رقوم فراہم کی جاتی ہے بلکہ انہیں تربیت اور پناہ بھی دی جاتی ہے.پاکستان مخالف عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔سی پیک کو سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں افغان مسائل عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا افغانستان اور پاکستان دونوں مسائل کا شکار ممالک ہیں جس میں دہشت گردی سر فہرست ہے جس کی وجہ علاقائی نہیں بلکہ خطے میں مفادات کی جنگ ہے.افغانستان کے مسائل کو ماضی میں صحیح طریقے سے حل نہیں کیا گیا۔