• news

تشدد کیس‘ یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے سابق عہدیدارکوتشددکانشانہ بنانے پریوسف رضا گیلانی اوران کے بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست میں وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے پرسماعت 29مارچ تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پیپلز سٹڈی سرکل کے سابق ڈویژنل انچارج فاروق بھٹی کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ بلاول بھٹو کے ملتان جلسہ سے ایک روز قبل خوش آمدیدی بینر لگانے پر یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں علی موسیٰ گیلانی ،علی حیدرگیلانی ،علی قاسم گیلانی اور ان کے مسلح گارڈز نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اوراغوا کرنے کی کوشش کرنے کیساتھ اس سے موبائل فون ونقدی چھین لی۔جس پرپولیس سے رجوع کیالیکن مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے اورایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے بھی مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن