ملک دشمن تقریر کی نہ ہی عوام کو ور غلایا مقدمات کیخلاف بلوچستان ارکان اسمبلی کی ہائیکورٹ میں درخواست
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے اپنے خلاف مقدما ت درج کر نے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسوں میں شرکت اور خطاب کر نے پر دائر کی جانے والی ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہے درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ انکے خلاف کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میںدرج مقدمات بد نیتی پر مبنی ہیں، ایف آئی آر کے الزمات بے بنیاد ہیں، ملک دشمن تقریر کی اور نہ ہی عوام کو اداروں کے خلاف ورغلایا، ہم نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی ہے۔