’’10ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں‘‘ اسلام آباد کی سینکڑوں خواتین اساتذہ کی انصاف کیلئے چیف جسٹس سے اپیل
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت )وفاقی دارلحکومت میں ’10ماہ سے تنخواہوں سے محروم سینکڑوں خواتین اساتذہ نے انصاف کیلئے چیف جسٹس سے اپیل کردی ہے اورکہاہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہم گزشتہ 78روز سے احتجاج کررہی ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لے رہا ، ہیومن رائٹس سیل کوبھجوائے گئے خط میں خواتین اساتذہ کے ساتھ تنخواہوں سے محروم 1791ملازمین کی مکمل فہرست بھی منسلک کردی ہے اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ تنخواہوں سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہیں،خواتین اساتذہ کو 350 روپے یومیہ کے حساب سے تنخواہ دی جارہی تھی، جو گزشتہ دس ماہ سے نہیں دی جارہی ہے اورجان بوجھ کراساتذہ کامعاشی استحصال کیا جارہا ہے ۔