• news

برطانیہ اور یورپی یونین میں بریگزٹ پر عملدرآمد کا معاہدہ

مانچسٹر(نمائندہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ پر عمل درآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مذاکرات کرنے والے مائیکل بارنیئر اور ڈیوڈ ڈیوس نے بریگزٹ پر عمل درآمد کے آغاز کے معاہدے کو ’فیصلہ کن اقدام‘ قرار دیا ہے۔برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل کا آغاز مارچ 2019 سے شروع ہو گا اور دسمبر 2020 تک جائے گا۔ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل کے دوران مستقبل میں مستقل تعلقات کے لیے بھی راہ ہموار کی جائے گی۔ بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے تک یورپی شہریوں کو برطانیہ اور برطانوی شہریوں کو یورپی یونین میں آنے کی اجازت ہو گی۔

مائیکل بارنیئر نے مزید بتایا کہ برطانیہ میں رہنے والے 45 لاکھ یورپی شہریوں اور یورپی یونین میں رہنے والے 12 لاکھ برطانوی شہریوں کے حقوق کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے تک یورپی شہریوں کو برطانیہ اور برطانوی شہریوں کو یورپی یونین میں آنے کی اجازت ہو گی۔اس بات کا امکان ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر یورپی یونین سمٹ کے درمیان باقاعدہ دستخط کر دیئے جائیں۔برطانوی ویزاعظم ٹریزامے کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے پر خلوص نے اس بات کو یقینی بنایا کہ طے پانے والے اقدامات ہر کسی کے لیے قابل قبول ہیں۔ برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے 23 جون 2016 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن