دالبندین: ریت کے طوفان کے باعث ایران سے کوئٹہ آنیوالی مال بردار ٹرین ٹریک بند ہونے سے روک دی گئی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب ریت کے طوفان کے باعث ایران سے آنے والی مال بردار ٹرین پھنس گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق صحرائی علاقے میں ریلوے ٹریک پر ریت آ جانے سے ٹرین روک دی گئی ریت کے طوفان کے باعث عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مال بردار ٹرین زاہدان سے کوئٹہ آ رہی تھی۔
ریت کا طوفان