سوچی کی آسٹریلوی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات سے قبل ہزاروں افرادکااحتجاج
ینگون (این این آئی)میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی آج آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل سے ملاقات کے لیے دارالحکومت کینبرا پہنچ گئیں۔اس دوران آسٹریلیا میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے۔ کینبرا میں ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
سوچی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچیںاس دوران آسٹریلیا میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے ۔ سوچی کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کے باعث عالمی سطح پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے سوچی سے ملاقات سے قبل کہا کہ وہ ان کے ساتھ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔