نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کاشتکاروں کے مسائل پر تبادلہ خیال
لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز محمد خالد وسیم صدر کارپوریشن کی صدارت میں ہیڈ آفس لاہور میںمنعقد ہوا جس میں ہارون احسان پراچہ نائب صدر، طارق محمود، احمد ضیاءالدین، محمد انور بھٹی، مرزا جہانگیر محمود بیگ، گوہر علی، ڈاکٹر مسعود عباسی، ناصر اقبال پراچہ، وقار احمد خان، منظور حسین میرانی اور جنرل منیجر محمد ظہیر الحق قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس میں گندم کی فصل کے حوالے سے کاشتکاروں کے مسائل پر بحث کی گئی اور گندم کی فصل آنے پر کاشتکاروں کو بہتر معاوضہ دلانے پر غور کیا گیا۔ کنولہ اور فروٹ کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے احمد ضیاءالدین اور گوہر علی نے تجاویز دیں۔ ہارون احسان پراچہ نے زرعی مشینری خصوصاً ٹریکٹرز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔