• news

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، شاپنگ سنٹرز سے 9 ہزارممنوعہ انرجی ڈرنکس ہٹادی گئیں

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیوں کے دوران انرجی ڈرنکس میں ہائی کیفین لیول، گمراہ کن لیبلنگ اور اشتہارات کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹرز سے9ہزار انرجی ڈرنکس ہٹا دی گئیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میںممنوعہ انرجی ڈرنکس کی فروخت کے خلاف کاروائیاںکی گئیں۔
انرجی ڈرنکس بنانے اور امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو متعدد بار دی گئی وارننگ پر عمل نہ کرنے کی بنا پر ایکشن لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے انر جی ڈرنکس پر لیبل اردو میں تحریر کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ گمراہ کن لیبلنگ کرنے پر مختلف ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹرز سے9ہزار انرجی ڈرنکس کو پنکچر کر کے ناقبل استعمال بنا دیا گیا۔پنجاب پیور فوڈریریگولیشن 2107 کے مطابق کیفین لیول 200سے کم ہونا چاہیے۔جبکہ انرجی ڈرنکس میں کیفین لیول 300سے زائد پایا گیا جو انسانی استعمال کے لیے مضر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن