• news

الفا پرو کے تحت منعقدہ پہلی سوشل میڈیا سمٹ کا کامیاب انعقاد

اسلام آباد( پ ر)ڈیجیٹل میڈیا سروسز فراہم کرنے والی معروف کمپنی الفا پرو کی جانب سے منعقدہ سوشل میڈیا سمٹ میں ملک بھر سے 400 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، حکومتی او ر کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان اور پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی ۔ چین کے پاکستان میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر لی جیان ژاﺅ سمٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے سوشل میڈیا دنیا بھر میں عام افراد کیلئے رائے عامہ قائم کرنے کے ایک طاقتور ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ چائنہ پاور حب گروپ کی وائس پریذیڈنٹ عنبرین شاہ نے علاقے کی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہ داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سی پیک مخالف سرگرمیوں کی سرکوبی پر زور دیا۔ الفا پرو کے مینجنگ ڈائریکٹر عدیل ایوب کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اس سمٹ کا اہتمام کرنے کا بنیادہی مقصد یہی تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کی طاقت کا ادراک کرتے ہوئے اس کے درست سمت میں استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن